اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کابدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 22 جولائی 2026اسلام آباد سرکل صبح5:00 بجے سے 11:00 بجے تک ترامڑی اور8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک پیر سوہاوہ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل صبح6:00 بجے سے 10:00 بجے تک ای ایم ای کمپلیکس، جھنگی، پی اینڈ ٹی وانی، اظہر آباد اور سی ڈبلیو او فیڈرز، اٹک سرکل صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک باہتر موڑ، پنجاب سمال انڈسٹریل، کوہستان انکلیو، کاشف گل،
ماڈل ٹائون، مکس انڈسٹری جبکہ 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک کچہری، دارالاسلام کالونی، اٹک کینٹ اور ڈھوک فتح فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک چھپر شریف، سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگرپور، سائیلہ، پکھوال، جکڑ اور ایف 9 (چک دولت) فیڈرز جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی HMC ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان،
صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔







