اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کا جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
6 اگست 2026 کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چیئرنگ کراس، گولڑہ، اظہر آباد، زرکون ہائٹس، ڈھوک سلیمان، شمس کالونی، قائدِاعظم ہسپتال، جھنگی اور سی ڈبلیو او فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بہلوٹ فیڈر اور صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک انڈسٹریل اور شفیع چوہان فیڈرز، جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن راوت II کے پاور ٹرانسفارمر ٹی2، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی،برہان لائن اور صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-
پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








