اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی …
آئیسکو کا راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مورخہ 3 جون 2026 ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک گھڑیال فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک آر آئی سی اور رحیم آباد فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک بے نظیر بھٹو ہسپتال، طہماسپ آباد اور ڈھوک حکم داد فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف لائن، صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک
132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-بہتر موڑ لائنیں اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








