اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول …
آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
22 مئی 2026 کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک شالیمار سٹی، ایف 17/1، ایف 17/2، ٹاپ سٹی، ممتاز سٹی، نوگازی، فیصل ٹاؤن، گندھارا سٹی فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائنز اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے








