آئیسکو کا کل (ہفتہ) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (ہفتہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (ہفتہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

7 فروری 2026ء کو صبح 11:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک اسلام آباد سرکل کے پنجاب ہائوس، خیابان اقبال، ایف سکس ٹو، بری امام، سید پور اور پیر سوہاوہ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل کے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک بینظیر بھٹو ہسپتال، طہماسپ آباد، ڈھوک حکم داد، کمیٹی چوک، ظفرالحق اور آریہ محلہ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ڈھوک فرمان علی، آر آئی سی اور ٹیپو روڈ فیڈرز،صبح 07:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک کہوٹہ سٹی 1 اور لہتراڑ 1 فیڈرز،اٹک سرکل صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک گڈوال I، گڈوال II اور گڑھی افغان فیڈر،صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک تزنزہ ڈیم.

لانیوالہ، سٹی II، سجاد شہید، نیسکام اور سرائے خربوزہ فیڈرز،چکوال سرکل: صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک مین بازار، مرید، القائم ملز، جمالوالہ اور مینگن فیڈرز،جی ایس او سرکل صبح 09:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن بھگوال، صبح 11:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک سٹی اور ڈاٹوٹ فیڈرز، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ایف ای سی ایچ ایس (ای الیون ٹو)، D 12/2، D12/1، سروسز، شاہ اللہ دتہ، ناردرن سٹرپ ای الیون، ناردرن سٹرپ 2 فیڈرز اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے پر بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔