اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کو چاہیے کہ عمران کے خلاف کارروائی کریں اور ان سے قانون کی پاسداری کرائیں، پارا چنار میں ایک اشتہاری کو کیسے پروٹوکول دیا گیا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دے رکھا …
آئینی اداروں کو چاہیے کہ وہ عمران سے قانون کی پاسداری کرائیں،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کو چاہیے کہ عمران کے خلاف کارروائی کریں اور ان سے قانون کی پاسداری کرائیں، پارا چنار میں ایک اشتہاری کو کیسے پروٹوکول دیا گیا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن وہ نتھیاگلی میںرہ رہے ہیں، عدالت نے کہا ہے بنی گالہ اور بازاروں میں اشتہار لگائے جائیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست نہیں کی، مٹھائیاں ہم نے ضرور بانٹیں تھیں لیکن مریم نواز کا نام سپریم کورٹ کے حکم نامے میں نہ آنے پر مٹھائی بانٹی تھی، مریم نواز کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی، وزیراعظم ہاوس کونشانہ بنایا، وہ ایف بی آر، الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو برا بھلا کہتے ہیں، جاوید ہاشمی کے بیانات عمران خان کے خلاف واضح ثبوت ہیں، آئینی ادارے عمران خان کے رویے کانوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کریں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ ہمیں اداروں کے وقارکی پاسداری کاکہا جاتا ہے، عمران خان کوکچھ نہیں کہا جاتا، عمران خان 3 سال سے مفرور ہیں، آئینی اداروں کو چاہیے کہ عمران کے خلاف کارروائی کریں اور عمران خان سے قانون کی پاسداری کرائیں۔








