آئین کے آرٹیکل 8کے تحت کسی صوبہ یا وفاقی یونٹ کے حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی،ڈاکٹربابراعوان کا قومی اسمبلی میں شندور کے نقشے کے حوالے سے نکتہ اعتراض پر جواب

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت کسی صوبہ یا وفاقی یونٹ کے حدود میں آئینی طریقہ کارکے بغیرتبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبرچترالی کی طرف سے نکتہ اعتراض کے جواب میں کہی بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 8کے تحت کسی صوبہ یا …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت کسی صوبہ یا وفاقی یونٹ کے حدود میں آئینی طریقہ کارکے بغیرتبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبرچترالی کی طرف سے نکتہ اعتراض کے جواب میں کہی بابر اعوان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 8کے تحت کسی صوبہ یا وفاقی یونٹ کے حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، اگر نقشہ میں غلطی ہے تو اس کی تصحیح کی جائے گی۔ قبل ازیں مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ شندور کو نیشنل پارک بنایا جارہاہے، جو نقشہ دکھایا گیا ہے اس میں شندور کو گلگت کا حصہ دکھایا گیا ہے، شندور چترال کی چراگاہ ہے۔ گلگت میں پہلے شیعہ سنی فسادات کرائے گئے’ اب گلگت اور چترال کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کا نوٹس لینا چاہیے۔