انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے روسی اولمپک کمیٹی پر اکتوبر 2023 سے عائد معطلی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے
آئی او سی کا بڑا فیصلہ، بین الاقوامی مقابلوں میں روسی کھلاڑیوں پر لگی پابندیاں عارضی طور پر ختم

مزید خبریں
جنیوا۔8جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے روسی اولمپک کمیٹی پر اکتوبر 2023 سے عائد معطلی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق آئی او سی کی صدر کرسٹی کوونٹری نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو ان کی حکومتوں کے اقدامات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہتے، اسی لیے کھلاڑیوں کو مقابلوں میں واپسی کا موقع فراہم کرنا انتہائی اہم تھا۔ تاہم آئی او سی نے واضح کیا ہے کہ روس میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ روسی پرچم اور ترانے سے متعلق پروٹوکولز کا مستقبل میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فروری 2022 میں روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر مکمل پابندی کی سفارش کے بعد، مارچ 2023 میں انہیں پیرس 2024 اولمپکس اور میلانو کورٹینا 2026 ونٹر اولمپکس میں انہیں کسی ملک کی نمائندگی کے بغیر، آزاد اور غیر جانبدار کھلاڑیوں کے طور پر شرکت کی اجازت دی گئی تھی جبکہ مئی 2026 میں بیلاروس کے کھلاڑیوں پر سے تمام پابندیاں ہٹا لی گئی تھیں۔ آئی او سی کے مطابق اب بین الاقوامی مقابلوں میں واپسی کے لئے تمام روسی کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ قوانین اور سخت ٹیسٹنگ کے معیار پر پورا اترنا ہوگا
جبکہ آئی او سی سپورٹس ڈائریکٹر پیئر ڈوکری نے واضح کیا کہ اس فیصلے کے باوجود تمام انٹرنیشنل سپورٹس فیڈریشنز اپنے آزادانہ فیصلے کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہیں۔








