اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے کویت کے ریکونا سینس ریسرچ سینٹر (آر آر سی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب آر آر سی، کویت میں ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال موجود تھے۔ معاہدے پر آر آر سی کے سی ای …
آئی ایس ایس آئی اور کویت کے ریسرچ سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے کویت کے ریکونا سینس ریسرچ سینٹر (آر آر سی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب آر آر سی، کویت میں ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال موجود تھے۔ معاہدے پر آر آر سی کے سی ای او عبدالعزیز الانجری نے دستخط کئے۔
یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے درمیان تحقیقی اور تعلیمی تبادلے کو فروغ دے گی اور پاکستان اور کویت کے درمیان عوامی سطح پر روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔








