اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئی ایس ایم مارٹ گروپ سکینڈل میں متاثرین کو رقم کی واپسی کے سلسلے میں منگل کو نیب ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کے پہلے مرحلہ میں کل تقریباً 600 ملین کی رقم متاثرین کو واپس کی جا رہی ہے۔ نیب کی موثر، جامع اور نتیجہ خیز کارروائیوں کے نتیجے میں اس میگا مالی فراڈ کیس میں ایک ارب روپے کی ریکوری …
آئی ایس ایم مارٹ گروپ سکینڈل، متاثرین کو نیب ہیڈکوارٹر میں منگل کورقم کی واپسی کے لیے تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):آئی ایس ایم مارٹ گروپ سکینڈل میں متاثرین کو رقم کی واپسی کے سلسلے میں منگل کو نیب ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کے پہلے مرحلہ میں کل تقریباً 600 ملین کی رقم متاثرین کو واپس کی جا رہی ہے۔
نیب کی موثر، جامع اور نتیجہ خیز کارروائیوں کے نتیجے میں اس میگا مالی فراڈ کیس میں ایک ارب روپے کی ریکوری ممکن بنائی جا چکی ہے جس کی مرحلہ وار ادائیگیاں متاثرین کو کی جا رہی ہیں جبکہ مزید 2.5 ارب روپے کی ریکوری کا عمل زیر تکمیل ہے۔
یہ ہائوسنگ اور سرمایہ کاری کے فراڈز میں نیب کا ایک اور اہم ریکوری کیس ہے جہاں نہ صرف مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں ہے بلکہ متاثرین کو ان کا لوٹا گیا سرمایہ واپس دلایا جا رہا ہے۔
آئی ایس ایم مارٹ گروپ کیس نیب کی اس نئی اور موثر حکمت عملی کا عملی مظہر ہے جس میں سخت احتساب، فوری عوامی ریلیف اور نظامی اصلاحات کو یکجا کر کے ریاست پر عوام کے اعتماد کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔







