راولپنڈی ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے 250طلباءو طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ان طلباءو طالبات کو لیڈر شپ گرومنگ ‘پیشہ وارانہ تربیت سمیت دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ …
آئی ایس پی آر کے انٹرن شپ پروگرام کے تحت 250طلباءو طالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے 250طلباءو طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ان طلباءو طالبات کو لیڈر شپ گرومنگ ‘پیشہ وارانہ تربیت سمیت دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے طلباءو طالبات کے ساتھ تعارفی سیشن کا انعقاد کا ۔انہوں نے پی ایم اے میں نوجوانوں کی کردار سازی ‘ہمت ‘سخت نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔دورہ کرنے والے طلباءو طالبات نے روائیتی جنگ پر کیڈٹس کو دی گئی فیلڈ ٹریننگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔








