آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ”انتہاءپسندی کے استرداد میں نوجوانوں کا کردار“ بارے سیمینار (کل) ہو گا

راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام ”انتہاءپسندی کے استرداد میں نوجوانوں کا کردار“ کے بارے میں ایک روزہ سیمینار (کل) جمعرات کو آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سیمینار کا اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک کار سے کیا جا رہا ہے۔ چیف آف آرمی …

راولپنڈی ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام ”انتہاءپسندی کے استرداد میں نوجوانوں کا کردار“ کے بارے میں ایک روزہ سیمینار (کل) جمعرات کو آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سیمینار کا اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اشتراک کار سے کیا جا رہا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں ممتاز ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، طالب علم اور مدارس کے مہتمم کے علاوہ قومی و بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply