اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے آزاد جموں و کشمیر کے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے تین، چار میل اندر گھس آئے۔ منگل کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت مداخلت کے بعد …
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے آزاد جموں و کشمیر کے مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے تین، چار میل اندر گھس آئے۔ منگل کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت مداخلت کے بعد بھارتی طیارے بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور واپسی پر جلدی میں پے لوڈ گرا کر ایل او سی کراس کر گئے، پے لوڈ کھلی جگہ پر گرنے سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تکنیکی تفصیلات سمیت دیگر اہم معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔








