آئی ایم ایف کی جانب سے اقتصادی اورمالیاتی پالیسیوں کی دستاویز موصول ہوگئی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کواقتصادی اورمالیاتی پالیسیوں کی دستاویز(ایم ای ایف پی) موصول ہوگئی جس کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی راہ ہموارہوگئی۔

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ منگل کی صبح حکومت پاکستان کو مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزہ کیلئے اقتصادی اورمالیاتی پالیسیوں کی دستاویز(ایم ای ایف پی) موصول ہوگئی۔ دستاویز کا اجرا اس امرکاثبوت ہے کہ فریقین پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اورتوسیع کیلئے تیارہیں۔