واشنگٹن۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے جمہوریہ کانگو کے لیے 368.4 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی، یہ رقم شورش زدہ ملک کے بیلنس آف پیمنٹ کی ضروریات پوری کرے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمہوریہ کانگو کی اقتصادی صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہے ،2019 ءمیں اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 2018 ءکی …
آئی ایم ایف کی جمہوریہ کانگو کے لیے 368.4 ملین ڈالر قرض کی منظوری

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے جمہوریہ کانگو کے لیے 368.4 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی، یہ رقم شورش زدہ ملک کے بیلنس آف پیمنٹ کی ضروریات پوری کرے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمہوریہ کانگو کی اقتصادی صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہے ،2019 ءمیں اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 2018 ءکی سطح 5.8 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کانگو کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہوچکے ہیں، اس کے لیے منظور کردہ 368.4 ملین ڈالر قرض کی رقم اس کے بیلنس آف پیمنٹ کی ضروریات پوری کرے گی۔








