واشنگٹن ۔ 06جون (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی ٹیم نے مصر کے لیے 5.2 ارب ڈالر کے فوری مالیاتی پیکج پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کا مقصد اس کی کورونا متاثرہ معیشت کی بحالی کے اقدامات میں معاونت ہے،یہ رقم 1 سال میں فراہم کی جائے گی۔ٹیم کے سربراہ امارام کرشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے مصری معیشت …
آئی ایم ایف کی ٹیم مصر کے لیے 5.2 ارب ڈالر کے فوری مالیاتی پیکج پر رضامند،رقم 1 سال میں فراہم ہوگی
واشنگٹن ۔ 06جون (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی ٹیم نے مصر کے لیے 5.2 ارب ڈالر کے فوری مالیاتی پیکج پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کا مقصد اس کی کورونا متاثرہ معیشت کی بحالی کے اقدامات میں معاونت ہے،یہ رقم 1 سال میں فراہم کی جائے گی۔ٹیم کے سربراہ امارام کرشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے مصری معیشت بھی بری طرح متاثرہوئی ہے جس کی بحالی کے لیے اسے 5.2 ارب ڈالر ریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی ) دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے تاہم اس کی باقاعدہ منظوری جلد آئی ایم ایف بورڈ سے لی جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیکج سے دوسرے قرض دہندگان کی مالی اعانت کے دروازے بھی کھلیں گے اور نجی شعبے کے ذریعہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔









