آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نے10 کھرب ڈالرکے نئے دوطرفہ قرض معاہدے کی منظوری دے دی

اسلام آباد/ واشنگٹن ۔یکم اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے انتظامی بورڈ نے10 کھرب ڈالرکے نئے دوطرفہ قرض معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے رکن ممالک سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو قرضوں اورمعاونت کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں دورہوگئی ہیں۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجوارگیوا نے بورڈ کے اجلاس کے بعد ٹویٹرپرجاری …

اسلام آباد/ واشنگٹن ۔یکم اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے انتظامی بورڈ نے10 کھرب ڈالرکے نئے دوطرفہ قرض معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے رکن ممالک سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو قرضوں اورمعاونت کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں دورہوگئی ہیں۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجوارگیوا نے بورڈ کے اجلاس کے بعد ٹویٹرپرجاری بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رکن ممالک نے آئی ایم ایف کے قرضہ دینے کی استعداد کو ایک ٹریلین ڈالرتک بڑھانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف ممبرممالک کوکوروناوائرس کی وباءسے نمٹنے اوراس کے علاوہ دیگرمدوںمیں معاونت فراہم کرنے کے قابل ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ گروپ 20 ممالک کے کروناوائرس سے نمٹنے کے اس منصوبہ کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، عالمی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط اورہدف پرمبنی اورمعیشتوں کی بحالی کیلئے اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دریں اثناءآئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نے نئے دوطرفہ قرضوں کے فریم ورک کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے قرضہ دینے کی استعدادکارایک ٹریلین ڈالرتک بڑھ جائیگی۔بیان میں کہاگیاہے کہ ان اقدامات کے بعد آئی ایم ایف کے رکن ممالک کوکوروناوائرس کی عالمی وباءسے نمٹنے کیلئے قرضوں کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ یکم جنوری 2021 ءسے شروع ہوگا۔نئے فریم ورک کا نظام الاوقات تین برسوں پرمحیط ہے جو2023ءمیں اختتام پذیرہوگا تاہم اس میں ایک سال کی توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں