آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف اور محمد حسنین کی کامیابیاں

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف اور محمد حسنین نے دوحہ قطر میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیج 2 کے مقابلوں میں پاکستان کےاسجد اقبال نے چین کے کاؤ زیئی کو 1-4 سے شکست دی۔ دوسری جانب پولینڈ کے مائیکل سزوبارچک نے پاکستان کے شاہد آفتاب کو 2-4 سے ہرایا۔ سابق عالمی چیمپئن پاکستان …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف اور محمد حسنین نے دوحہ قطر میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے میچز جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیج 2 کے مقابلوں میں پاکستان کےاسجد اقبال نے چین کے کاؤ زیئی کو 1-4 سے شکست دی۔

دوسری جانب پولینڈ کے مائیکل سزوبارچک نے پاکستان کے شاہد آفتاب کو 2-4 سے ہرایا۔ سابق عالمی چیمپئن پاکستان کےمحمد آصف نے بحرین کے حبیب سبح کو 2-4 سے مات دی۔ ایک اور میچ میں پاکستان کےمحمد حسنین نے مصر کے ہشام شوقی کو 1-4 سے شکست دی۔

مزید خبریں