آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کی زیر صدارت آن لائن نظام اور انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کی زیر صدارت آن لائن نظام اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،افسران سے تفویض کردہ فرائض پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی، شہریوں کوزیادہ مستفید کرنے اور باسہولت سروسز کی فراہمی کےلئے آن لائن نظام کو مزید بہتر بنانے، پولیس افسران کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کو مزید بہتر …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کی زیر صدارت آن لائن نظام اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،افسران سے تفویض کردہ فرائض پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی، شہریوں کوزیادہ مستفید کرنے اور باسہولت سروسز کی فراہمی کےلئے آن لائن نظام کو مزید بہتر بنانے، پولیس افسران کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آن لائن نظام اور انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر سمیت لاجسٹک اور سیف سٹی ڈویژن کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران سے تفویض کردہ فرائض پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی، شہریوں کوزیادہ سے زیادہ مستفید کرنے اور باسہولت سروسز کی فراہمی کےلئے آن لائن نظام کو مزید بہتر کرنے، پولیس افسران کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔

انہوں نے پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافہ، دستیاب وسائل کے موثر استعمال، لاجسٹک سپورٹ کے بہتر انتظامات اور جاری خصوصی منصوبہ جات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو درکار سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ افسران اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کر سکیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بلند کیا جائے جبکہ جدید تکنیک کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ہر فورم پر زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں،وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اور جرائم کے انسداد سمیت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیاکرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔