آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سےڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نےملاقات کی

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفاقی دارالحکومت میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کی حفاظت، ریڈ زون ڈیوٹی مینجمنٹ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وفاقی دارالحکومت میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم تنصیبات کی حفاظت، ریڈ زون ڈیوٹی مینجمنٹ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے ملاقات کی جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، اہم سرکاری و حساس تنصیبات کی حفاظت، ریڈ زون میں سکیورٹی ڈیوٹی مینجمنٹ، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،آئی جی اسلام آباد نے ملاقات کے دوران سکیورٹی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، موجودہ سکیورٹی چیلنجز، اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران کیے جانے والے انتظامات اور مختلف اہم مواقع پر اپنائی جانے والی حکمت عملی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ریڈ زون، سفارتی علاقوں، سرکاری عمارتوں، اہم تنصیبات اور دیگر عوامی مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی ڈیوٹی،چوکسی اور رسپانس میکنزم پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں،موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندیوں کے ذریعے سکیورٹی نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، وفاقی دارالحکومت کے امن و استحکام اور حساس مقامات کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون، اہم سرکاری تنصیبات، سفارتی مراکز اور عوامی مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ تربیت،چوکسی اور ڈسپلن کو مزید بہتر بنایا جائے۔