آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جاری مشقوں کا معائنہ

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جاری مشقوں کا معائنہ کیا، مشقوں میں پولیس دستوں نے منظم انداز میں مارچ پاسٹ پیش کیا،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ڈسپلن، ہم آہنگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،انہوں نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان ،قانون کا نفاذ، گشت …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جاری مشقوں کا معائنہ کیا، مشقوں میں پولیس دستوں نے منظم انداز میں مارچ پاسٹ پیش کیا،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ڈسپلن، ہم آہنگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا،انہوں نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگز میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان ،قانون کا نفاذ، گشت ،سرچ اور ٹارگٹ آپریشنز کے ذریعے جرائم کی روک تھام، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،مشقوں میں شامل پولیس دستوں نے منظم اور پرعزم انداز میں مارچ پاسٹ پیش کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے معائنے کے دوران جوانوں کے ڈسپلن، ہم آہنگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ ایسی مشقیں فورس میں نظم و ضبط، جسمانی فٹنس اور ٹیم ورک کو فروغ دیتی ہیں۔انہوں نے پولیس افسران کو مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔مزید براں آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، قانون کی بالادستی، گشت، سرچ آپریشنز اور ٹارگٹ آپریشنز کے ذریعے جرائم کی روک تھام، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری احکامات بھی جاری کئے۔

آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی محمد ارسلان شا ہ زیب سے بھی ایک اہم میٹنگ کی۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو احکامات دیئے کہ انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کا بھرپور استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر سطح پر انٹیلی جنس کے ذرائع کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے ساتھ بھی میٹنگ میں فیلڈ آپریشنز، ریسپانس ٹائم اور عوامی سہولتوں کی بہتری کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا مقصد نہ صرف جرائم کی روک تھام ہے بلکہ عوامی خدمت کو بھی یقینی بنانا ہےجس کے لئے عوامی سہولتوں کی فراہمی اور فیلڈ آپریشنز کی فوری اور موثر کارکردگی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کےلئے اپنے رسپانس ٹائم کو بہتر بنائیں،شہریوں کے ساتھ پولیس فورس کے تعلق کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے اور ان کی مدد سے جرائم کے انسداد اور شہریوں کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے۔

مزید خبریں