اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات کے جائزہ لینے کے لیے زوم اجلاس منعقد کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق …
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ، امن و امان اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات کے جائزہ لینے کے لیے زوم اجلاس منعقد کیا گیا۔
پولیس کے ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر، اے آئی جی آپریشنز شعیب مسعود، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور تمام زونل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران امن و امان کی موجودہ صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اہم سرکاری و حساس تنصیبات کی سکیورٹی اور شہر بھر میں جاری سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس گشت کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام افسران کو زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں ہر قیمت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے، فوری ردعمل کو یقینی بنانے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے پر زور دیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس عوام کے تحفظ اور شہریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتی رہے گی۔







