آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت کیپٹل پولیس کالج میں سینئر افسران کا اجلاس

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بدھ کے روز کیپٹل پولیس کالج میں سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر، ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان اور ڈائریکٹر ٹریننگ سی ٹی ڈی میجر اعجاز نے شرکت کی۔

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بدھ کے روز کیپٹل پولیس کالج میں سینئر افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر، ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان اور ڈائریکٹر ٹریننگ سی ٹی ڈی میجر اعجاز نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کیپٹل پولیس کالج میں جاری تربیتی کورسز، افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے، سکیورٹی انتظامات کو مضبوط رکھنے اور جاری کورسز کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پیشہ ورانہ، باصلاحیت اور عوام دوست پولیس فورس کی تشکیل معیاری تربیت سے ہی ممکن ہے۔ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے موثر انسداد میں اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں انجام دے سکیں۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ تربیتی اداروں میں نظم و ضبط، جدید سہولیات اور محفوظ ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور بہترین عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزید خبریں