آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری ہے۔کمیٹی نے اے ایس آئی کی خالی سیٹوں پر ہیڈ کانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری ہے۔کمیٹی نے اے ایس آئی کی خالی سیٹوں پر ہیڈ کانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز /سیف سٹی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ سید عنایت علی شاہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پروموشن کمیٹی نے ہیڈ کانسٹیبلزکے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کی سفارشات بھجوادیں جن کی منظوری کے بعدہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے مزیدکہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران و جوانوں کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پروموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔