آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کا دورہ کیا اور شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں اور فاتحہ خوانی کی۔ وہ ڈیرہ بگٹی میں سپاہی عیدو شہید اور سپاہی اختر شہید کے گھر گئے ،لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کا دورہ ڈیرہ بگٹی و جھل مگسی ،شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں و فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کا دورہ کیا اور شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں اور فاتحہ خوانی کی۔ وہ ڈیرہ بگٹی میں سپاہی عیدو شہید اور سپاہی اختر شہید کے گھر گئے ،لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے جھل مگسی میں بھی شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہدائے وطن کے بلند درجات اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔شہدا کے لواحقین نے عظیم قربانیوں پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کی آمد پر ان کا شکریہ اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔









