لاہور۔7جنوری (اے پی پی):پنجاب اور سندھ کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، سندھ گڈز ٹرانسپورٹ اونرز سمیت دیگرکے نمائندگان شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک اصلاحات اور اقدامات …
آئی جی پنجاب سے پنجاب و سندھ کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
لاہور۔7جنوری (اے پی پی):پنجاب اور سندھ کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، سندھ گڈز ٹرانسپورٹ اونرز سمیت دیگرکے نمائندگان شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک اصلاحات اور اقدامات کے وژن کو بے حد سراہا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ٹرانسپورٹرز کمیونٹی کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دورانِ سفر انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کریک ڈائون جاری رہے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ گڈز اور ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں کو سیف سٹیز اتھارٹی کے مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کرنے سے چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات پر موثر قابو پایا جا سکے گا۔ ملاقات کے دوران پنجاب پولیس اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے مابین مسائل کے حل کے لیے باہمی افہام و تفہیم کے تحت مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب اور ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سمیت دیگر سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔








