آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات، مسائل سنے،ریلیف احکامات جاری کیے

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم سےپولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

لاہور۔22جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم سےپولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق ملاقات کے دوران کانسٹیبل محمد شہباز نے ٹرانسفر سے متعلق درخواست پیش کی جس پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح کانسٹیبل حسنین کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لا کر مناسب کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ درخواست گزار کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

ہیڈ کانسٹیبل اختر عباس کی ٹرانسفر کی درخواست پر بھی آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی ڈسپلن، انتظامی امور، ترقیوں، ویلفیئر اور دیگر نوعیت کی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی اور ریلیف کی فراہمی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس اور ان کے خاندانوں کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔