لاہور۔17فروری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، انہوں نے موصولہ درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ محمد شاہد ندیم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، مرحوم سب انسپکٹر شوکت علی کے بیٹے کی جانب …
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔17فروری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، انہوں نے موصولہ درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹ محمد شاہد ندیم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی، مرحوم سب انسپکٹر شوکت علی کے بیٹے کی جانب سے والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی، ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی ٹرانسفر کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔
ڈی ایس پی محمد یوسف کی ایکس پاکستان لیو کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو کارروائی کی ہدایت کی گئی،شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی اہلیہ کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ مرحوم کانسٹیبل محمد یاسین کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی،کانسٹیبل محمد نوید کی لسٹ بی میں اندراج کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔
سینئر سکیورٹی کانسٹیبل محمد زاہد کی درخواست پر ڈی پی او مظفر گڑھ کو ہدایات جاری کی گئیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی موقع پر احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








