آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل سنے

لاہور۔20فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نےلاہور پنجاب پولیس کے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔آئی جی پنجاب نے موصولہ درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔ملاقات کے دوران دو جونیئر کلرکس راشد رفیق اور عمر فاروق کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی …

لاہور۔20فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نےلاہور پنجاب پولیس کے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔آئی جی پنجاب نے موصولہ درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایت کی۔ملاقات کے دوران دو جونیئر کلرکس راشد رفیق اور عمر فاروق کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی ایس پی یو کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔

جونیئر کلرک سید نور العین کی ٹرانسفر کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو احکامات جاری کئے گئے۔ڈرائیور کانسٹیبل فاروق احمد کی اہلیہ کی سرکاری رہائش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔کانسٹیبل کفایت اللہ خان کی مالی امداد کی درخواست اور ریٹائرڈ خاکروب غلام حسین کی پنشن درستگی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔

مرحوم ٹریفک وارڈن محمد نعیم فاروق کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں اور براہ راست ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فورس کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔