آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری

سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

لاہور۔11جون (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے شہید اے ایس آئی غلام حسین کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کے تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران،ڈرائیور کانسٹیبل وقاص رسول کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی، آئی جی پنجاب نے 8 اہلکاروں کی ترقی سے متعلق درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، شہید اے ایس آئی شفقت علی کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کے تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو احکامات جاری کیے گئے۔ مزید برآں، کانسٹیبل سرفراز خان کی قرض فراہمی کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو معاملہ کے حل کیہدایت دی گئی۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔