لاہور۔20فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور پولیس سروسز پر فیڈ بیک لینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے1787 کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ فون شہریوں سے گفتگو کی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے موصولہ درخواستوں اور شکایات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پولیس کارروائی،تفتیش کے معیار اور پولیس اہلکاروں کے رویوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔ترجمان کے مطابق چکوال کے ایک شہری …
آئی جی پنجاب کے شہریوں سے براہ راست رابطے، پولیس سروسز پر فیڈ بیک لینے کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
لاہور۔20فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور پولیس سروسز پر فیڈ بیک لینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے1787 کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ فون شہریوں سے گفتگو کی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے موصولہ درخواستوں اور شکایات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پولیس کارروائی،تفتیش کے معیار اور پولیس اہلکاروں کے رویوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔ترجمان کے مطابق چکوال کے ایک شہری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست پر متعلقہ پولیس ضلع چکوال کے ڈی پی او کو درخواست دہندہ سے فوری رابطہ کرکے کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
فیصل آباد کے شہری کی ناقص تفتیش سے متعلق شکایت پرفیصل آباد پولیس کے ایس پی اقبال ٹاون ڈویژن کو فوری داد رسی کا حکم دیا گیا۔اسی طرح بہاولپور کی ایک خاتون شہری کی اندراج مقدمہ میں تاخیر کی درخواست پر ضلع بہاولپور پولیس کے ڈی پی او کو خاتون سے رابطہ کرکے فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے رابطہ کریں اور درخواستوں پر ہونے والے ایکشن بارے فیڈ بیک حاصل کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر،ناقص تفتیش اور بدسلوکی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سی ایم کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم،پی ایم پورٹل،1787 سمیت تمام ذرائع سے موصولہ شکایات کو فوری حل کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس ملازمین کی جانب سے کسی بھی بے ضابطگی یا بدسلوکی کی شکایت1787 پر درج کروائیں،ہر شکایت پر کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔








