آئی جی پی اسلام آبادکا ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات اور وفاقی دارالحکومت میں اس حوالہ سے کی جانے والی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا۔اسلام آباد پولیس حکام نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ دورہ کے دوران آئی جی سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی کنٹرول روم اور پولیس فیسیلیٹیشن …

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات اور وفاقی دارالحکومت میں اس حوالہ سے کی جانے والی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا۔اسلام آباد پولیس حکام نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ دورہ کے دوران آئی جی سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی کنٹرول روم اور پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر (کیسکیڈ) کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کنٹرول روم میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے لیے بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانے کے لیے عید کی تعطیلات کے دوران پولیس سہولت مراکز کھلے رہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر خدمات کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اہم قومی اور بین الاقوامی تنصیبات کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔