روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت جولائی 2026 میں ترسیلات زر 13.647 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے تحت جولائی 2026 کے اختتام تک ترسیلات زر بڑھ کر 13.647 ارب امریکی ڈالر ہوگئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2026 کے اختتام تک ترسیلات زر 13.365 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جو جولائی 2026 میں بڑھ کر 13.647 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے تحت جولائی 2026 کے اختتام تک ترسیلات زر بڑھ کر 13.647 ارب امریکی ڈالر ہوگئیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت جون 2026 کے اختتام تک ترسیلات زر 13.365 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو جولائی 2026 میں بڑھ کر 13.647 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت جولائی 2026 کے دوران ترسیلات زر 282 ملین ڈالر رہیں جبکہ جون میں 306 ملین ڈالر اور مئی 2026 میں 312 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔یہ اکاؤنٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں بینکاری، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لئے جدید بینکاری سہولیات فراہم کرتے ہیں۔پروگرام کے تحت رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی تعداد بھی جولائی 2026 میں 10589 کے اضافے سے 9 لاکھ 56 ہزار 790 ہوگئی جبکہ جون 2026 میں اکاؤنٹس کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 201 ریکارڈ کی گئی۔جولائی کے اختتام تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 684 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1316 ملین ڈالر اور روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں 151 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔