آئی سی سی آئی کا حکومت کی جانب سے صنعتی اور زرعی شعبوں کو اضافی بجلی سستی فراہم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے حکومت کی جانب سے صنعتی اور زرعی شعبوں کو اضافی بجلی سستی فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی پیداواری معیشت کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے اور وزیر توانائی کی طرف …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے حکومت کی جانب سے صنعتی اور زرعی شعبوں کو اضافی بجلی سستی فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی پیداواری معیشت کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے فیصلے اور وزیر توانائی کی طرف سے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اعلان کو سراہا جو کہ 38 روپے سے کم کر کے 22.98 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاطر خواہ کمی کاروبار کرنے کی اوسط لاگت کو نمایاں طور پر کم کرے گی، صنعتی اور ایگریکلچرل سیکٹرز کو اپنی پیداواری صلاحیت اور مسابقت کو بڑھانے کے قابل بنائے گی۔ نائب صدر طاہر ایوب نے کہا کہ زراعت اور صنعت پاکستان کی معیشت کے جڑواں ستون ہیں جو روزگار کی فراہمی، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور برآمدات میں حصہ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کی لاگت کو کم کرنا نہ صرف ان شعبوں پر مالی دبائو کم کرے گا بلکہ نئی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرے گا۔نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے کہا کہ اس اقدام سے صنعتی ترقی کو تیز کرنے، نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اقتصادی بحالی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ توانائی اور ٹیکس کے شعبوں میں مسلسل اصلاحات سے پائیدار ترقی میں مزید مدد ملے گی۔