لاہور۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تنزانیہ کے اسکواڈ میں ڈیلن ٹھاکرار کی جگہ ریحان آحتف کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ڈیلن ٹھاکرار جنوبی افریقہ کے خلاف گروپ ڈی کے دوسرے میچ کے دوران بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہونا پڑا۔ …
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ ،ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تنزانیہ کے ریحان آحتف کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

مزید خبریں
لاہور۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تنزانیہ کے اسکواڈ میں ڈیلن ٹھاکرار کی جگہ ریحان آحتف کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ڈیلن ٹھاکرار جنوبی افریقہ کے خلاف گروپ ڈی کے دوسرے میچ کے دوران بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہونا پڑا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ مزید شرکت کے قابل نہیں رہے۔
قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان (چیئرمین اور آئی سی سی جنرل مینیجر کرکٹ)، سارہ ایڈگر (سینئر منیجر ایونٹس)، ہیملٹن مساکدزا (زمبابوے کرکٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر) اور ٹیش فرینٹ (آزاد نامزد رکن) شامل ہیں۔








