ہرارے۔26جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان پہلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ یہ اہم مقابلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشنز، فیلڈنگ ڈرلز اور مختلف پریکٹس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ٹریننگ …
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان پہلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

مزید خبریں
ہرارے۔26جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان پہلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ یہ اہم مقابلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشنز، فیلڈنگ ڈرلز اور مختلف پریکٹس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کیا۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر کام کیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہاکہ سپر سکس مرحلے میں ہمارا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے اور ٹیم کی تیاریاں حوصلہ افزا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایک فیلڈر کی بات نہیں کرتے، ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی ہمارے لیے بہترین فیلڈر ہے۔ انہوں نے باؤلنگ یونٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علی رضا کی شاندار کارکردگی سے پوری باؤلنگ لائن کو اعتماد ملا ہے۔
کپتان کے مطابق ٹیم سپر سکس مرحلے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔








