آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں منگل کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ بدھ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی

پوچیفسٹروم ۔ 20 جنوری (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میںمنگل کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ بدھ کو زمبابوے کے خلاف کھلے گی۔ جنوبی افریقہ میں 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل …

پوچیفسٹروم ۔ 20 جنوری (اے پی پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میںمنگل کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ بدھ کو زمبابوے کے خلاف کھلے گی۔ جنوبی افریقہ میں 13 ویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھارت اور جاپان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ 2020ء میں اپنا دوسرا میچ بدھ کو زمبابوے کے خلاف بلوم فونٹین کے مقام پر کھیلے گی۔ 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری کو پوچیفسٹروم میں مد مقابل ہوگی۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کیلئے نبردآزمائی کریں گی۔ ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔