آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میچ میں اٹلی نے نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی

کولمبو۔12فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میچ میں اٹلی نے نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ دو سگے بھائیوں کی شاندار بیٹنگ نے اٹلی کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ممبئ میں کھیلےگئے میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محتاط انداز کے باعث بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور پوری …

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میچ میں اٹلی نے نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی

مزید خبریں

کولمبو۔12فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی میچ میں اٹلی نے نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ دو سگے بھائیوں کی شاندار بیٹنگ نے اٹلی کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ممبئ میں کھیلےگئے میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محتاط انداز کے باعث بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اٹلی کی جانب سے بولرز نے منظم لائن و لینتھ کے ساتھ حریف بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔ہدف کے تعاقب میں اٹلی کے اوپنرز جسٹن موسکا اور انتھونی موسکا نے پراعتماد اور جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ دونوں بھائیوں نے ابتدا سے ہی نیپالی بولرز کو دباؤ میں رکھا اور وکٹ بچاتے ہوئے تیزی سے رنز اسکور کیے۔ اٹلی نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔دونوں موسکا برادران نے ناقابلِ شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب دو بھائیوں نے ایک ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ اس سے قبل بھی وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف بطور اوپنرز میدان میں اتر چکے ہیں۔یاد رہے کہ اٹلی کو اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم نیپال کے خلاف کامیابی نے ٹیم کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیاہے۔

مزید خبریں