کولمبو ۔25فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں جمعرات 26 فروری کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔احمد آباد میں گروپ 1 کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں جمعرات 26 فروری کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا

مزید خبریں
کولمبو ۔25فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں جمعرات 26 فروری کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔احمد آباد میں گروپ 1 کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔ روایت کے مطابق پہلے ہارنے والی ٹیم پریس کانفرنس کرے گی جس کے بعد کامیاب ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز میڈیا کے سوالات کے جواب دیں گے۔چنئی میں گروپ 1 کے سپر ایٹ مرحلے کا ایک اور اہم میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔
اس میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے تقریباً 15 منٹ بعد میڈیا سے گفتگو کی جائے گی، جس میں پہلے ناکام ٹیم اور بعد ازاں فاتح ٹیم پریس کانفرنس میں شریک ہوگی۔ادھر کولمبو میں جمعہ کو گروپ 2 کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رات 7 بجے مقامی وقت کے مطابق میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے قبل جمعرات کو نیوزی لینڈ کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک اسی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ پری میچ پریس کانفرنس تقریباً دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں ہوگی۔
انگلینڈ کی ٹیم شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی اور اس کی پری میچ میڈیا سے گفتگو تقریباً شام 5 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں ہوگی۔ میڈیا نمائندگان کے لیے تمام سرگرمیاں مقررہ اوقات کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔








