آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں جمعہ 27 فروری کو میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

کینڈی ۔26فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں جمعہ 27 فروری کو میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔کولمبو میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ ٹو کے سپر ایٹ مرحلے کا میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے …

کینڈی ۔26فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں جمعہ 27 فروری کو میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔کولمبو میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ ٹو کے سپر ایٹ مرحلے کا میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔ روایت کے مطابق پہلے ہارنے والی ٹیم پریس کانفرنس میں شرکت کرے گی جس کے بعد کامیاب ٹیم میڈیا کے سوالات کے جواب دے گی۔

دوسری جانب کینڈی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گروپ ٹو سپر ایٹ مرحلے کا میچ ہفتہ کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ سے قبل جمعہ کو سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ پری میچ میڈیا سے گفتگو تقریباً شام 4 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں ہوگی۔پاکستانی ٹیم شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ اس کی پری میچ میڈیا ٹاک تقریباً شام 5 بج کر 50 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں منعقد ہوگی۔