سی پی او فیصل آباد کی زیرنگرانی کھلی کچہری

"سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔ سی پی او نے سائلین کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔”

فیصل آباد۔ 28 جولائی (اے پی پی):سی پی او تنویر حسین نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں آئے سائلین نے درخواستیں پیش کیں۔

سی پی او نے فرداً فرداً سائلین کے مسائل کو بغور سنا اور بروقت حل کی یقین دہانی کروائی۔شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل بروقت حل کر کے عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں۔عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔شہریوں کے جان و مال اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔