لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔اسکواڈ کا اعلان اتوار کی صبح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس میں پی سی بی …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026کیلئے15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں شامل ہے اور اپنا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔اسکواڈ کا اعلان اتوار کی صبح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا،
جس میں پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیکل جیمز ہیسن نے شرکت کی۔ اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور عثمان طارق کو پہلی مرتبہ کسی بڑے آئی سی سی ایونٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عثمان خان اس سے قبل 2021 کے بعد ہونے والے ایک یا زائد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشنز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔20 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم گروپ مرحلے میں چار میچز کھیلے گی، جس کے بعد سپر ایٹ اور ناک آئوٹ مرحلہ ہوگا۔ ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی، یہ میچز 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ، اس سیریز کے لیے تیاری کیمپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔








