کولمبو۔13فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سام ٹاپنگ کو پال سٹرلنگ کی جگہ آئرلینڈ کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سام ٹاپنگ کو اس وقت متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا جب پال سٹرلنگ 11 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو …
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی سام ٹاپنگ کو پال سٹرلنگ کی جگہ آئرلینڈ سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری
کولمبو۔13فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سام ٹاپنگ کو پال سٹرلنگ کی جگہ آئرلینڈ کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سام ٹاپنگ کو اس وقت متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا جب پال سٹرلنگ 11 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔کسی بھی کھلاڑی کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کرنے سے قبل ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے، اور منظوری کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان (چیئرمین، آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ)، گورو سکسینہ (آئی سی سی جنرل منیجر ایونٹس و کارپوریٹ کمیونیکیشنز، آئی بی سی نمائندہ)، ہیمنگ امین (ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، میزبان نمائندہ) اور شان پولاک (آزاد نامزد رکن) شامل ہیں۔









