کولمبو۔21فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ہفتہ 21 فروری کو میڈیا سرگرمیوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کولمبو میں گروپ 2 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد …
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں میڈیا سرگرمیوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری
کولمبو۔21فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ہفتہ 21 فروری کو میڈیا سرگرمیوں کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کولمبو میں گروپ 2 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی، جس میں عموماً پہلے ہارنے والی ٹیم اور اس کے بعد جیتنے والی ٹیم پریس کانفرنس کرے گی۔کینیڈی میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ 2 سپر 8 کا میچ اتوار کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔
اس میچ سے ایک روز قبل ہفتہ کو انگلینڈ کی ٹیم صبح 11 بجے اسی میدان میں ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو ہوگی۔ سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ کرے گی اور دوپہر تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر میڈیا سے بات چیت کرے گی۔احمد آباد میں گروپ 1 سپر 8 کے مرحلے میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو بھارتی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی اور سہ پہر تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم شام 6 بجے ٹریننگ کرے گی اور اسی وقت کے قریب میڈیا سے بات چیت بھی کرے گی۔









