کولمبو ۔19فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 20 فروری کو میچز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ جمعہ 20 فروری کو کینڈی میں گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا اور عمان مد مقابل ہوں گے۔ یہ مقابلہ پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے مقامی وقت پر شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ …
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 20 فروری کو میچز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا گیا
کولمبو ۔19فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں 20 فروری کو میچز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ جمعہ 20 فروری کو کینڈی میں گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا اور عمان مد مقابل ہوں گے۔ یہ مقابلہ پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے مقامی وقت پر شروع ہوگا۔
میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے بات کریں گی، جس میں عموماً ہارنے والی ٹیم پہلے اور جیتنے والی ٹیم بعد میں میڈیا سے بات کرے گی۔کولمبو میں گروپ 2 سپر 8 میچ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں ہفتے کو شام 7 بجے آر پریماسہ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔
جمعہ کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹریننگ سیشن دوپہر 2 بجے سٹیڈیم میں ہوگا اور پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے بات چیت سہ پہر 1:45 بجے شروع ہوگی۔ پاکستان کی ٹیم کا ٹریننگ سیشن اسی مقام پر شام 6 بجے ہوگا اور میڈیا سے بات چیت شام 8:30 بجے شروع ہوگی۔کینڈی میں جمعہ کو انگلینڈ کے کسی کھلاڑی یا کوچ کے ساتھ میڈیا کا موقع صبح 9:30 بجے پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کے بعد ٹیم صبح 10 بجے ٹریننگ کرے گی۔









