کولمبو۔21فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ٹو کا اہم مقابلہ (آج) پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پچ رپورٹ کے مطابق آر پریما داسا اسٹیڈیم کی وکٹ سپنرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے اور باؤنڈریز بڑی ہونے کے باعث رنز بنانا آسان نہیں ہوگا۔ …
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ (آج )آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا
کولمبو۔21فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ٹو کا اہم مقابلہ (آج) پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پچ رپورٹ کے مطابق آر پریما داسا اسٹیڈیم کی وکٹ سپنرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے اور باؤنڈریز بڑی ہونے کے باعث رنز بنانا آسان نہیں ہوگا۔ شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث پاکستان کا پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔یہ مقابلہ سپر ایٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے اور نتیجہ سیمی فائنل کی دوڑ پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔









