کینیڈی ۔26فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل صورتحال اختیار کر گئی ہےاور اب گرین شرٹس کو سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے نہ صرف اپنی فتح بلکہ دیگر مقابلوں کے نتائج پر بھی نظریں جمائے رکھنا ہوں گی۔مسلسل دو ناکامیوں کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، تاہم …
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سپر ایٹ رائونڈ، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل صورتحال اختیار کر گئی

مزید خبریں
کینیڈی ۔26فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل صورتحال اختیار کر گئی ہےاور اب گرین شرٹس کو سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے نہ صرف اپنی فتح بلکہ دیگر مقابلوں کے نتائج پر بھی نظریں جمائے رکھنا ہوں گی۔مسلسل دو ناکامیوں کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، تاہم پاکستان ٹیم کی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کے لئے مشکل بڑھ گئی ہے ۔
گروپ میں نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.05 ہے جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہے، جو واضح فرق ظاہر کرتا ہے۔نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان ہفتے کو سری لنکا کے مدمقابل آئے گا۔
اگر نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات اپنے آخری میچ سے پہلے ہی ختم ہو جائیں گے ۔ دوسری جانب اگر کیویز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پاکستان کے لیے دروازہ کھلا رہے گا، مگر اسے سری لنکا کے خلاف بڑی فتح درکار ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔








