آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 ، 3 مارچ کو میڈیا کے لئے مختلف سرگرمیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

کولمبو۔3مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جاری دسویں مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں منگل 3 مارچ کو میڈیا کے لیے مختلف سرگرمیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کولکتہ میں بدھ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدِ مقابل آئیں گی۔میچ سے ایک …

کولمبو۔3مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جاری دسویں مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں منگل 3 مارچ کو میڈیا کے لیے مختلف سرگرمیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

کولکتہ میں بدھ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدِ مقابل آئیں گی۔میچ سے ایک روز قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ایڈن گارڈنز میں ٹریننگ سیشن کرے گی، جبکہ اس سے قبل تقریباً شام 5 بج کر 45 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اسی مقام پر دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس سیشن کرے گی، جبکہ میڈیا سے بات چیت کا آغاز تقریباً شام 5 بجے پریس کانفرنس روم میں ہوگا۔ میڈیا نمائندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے مطابق اپنی کوریج کو یقینی بنائیں۔