آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم وارم اپ میچ میں (آج) آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی

لندن ۔ 21 جون (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں (آج) جمعرات کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے قبل حریف ٹیموں کو ہوشیار کر دیا ہے کہ وہ سخت مقابلوں کیلئے تیار رہیں۔ …

لندن ۔ 21 جون (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں (آج) جمعرات کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے قبل حریف ٹیموں کو ہوشیار کر دیا ہے کہ وہ سخت مقابلوں کیلئے تیار رہیں۔ ورلڈ کپ کا باضابطہ طور پر آغاز 24 جون سے ہو گا اور پاکستانی ٹیم 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 2 جولائی کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا میچ 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply