آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور سری لنکا کا میچ مسلسل بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم

کولمبو۔24اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ مسلسل بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق میچ کے آغاز میں سری لنکا ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز …

کولمبو۔24اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ مسلسل بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق میچ کے آغاز میں سری لنکا ویمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور کھیل کو روکنا پڑا۔ مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا جس کے بعد امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

کھیل روکے جانے کے وقت منیبہ علی 7 اور عمیمہ سہیل 9 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔ میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سفر مایوس کن رہا۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کے سات میچوں میں سے چار میں شکست کا سامنا کیا جبکہ تین میچز بارش کی نذر ہو گئے۔ اس طرح پاکستان ویمنز ٹیم صرف تین پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہو گئی۔